بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

ایران مظاہرے !امریکی حملہ ٹل گیا ؟

Wednesday, 21 January, 2026

ایران کے سپریم لیڈر علی خامنائی نے کہا کہ امریکی صدر ایران پر حملے کی دھمکیوں سے پیچھے ہٹ گئے ہیں اس طرح ایرانی قوم نے امریکہ کو شکست دے دی ہے۔ صدر ٹرمپ نے حالیہ ہنگاموں میں گرفتار 800 مظاہرین کی پھانسی کی سزا پر عملدرآمد روکنے پر ایرانی حکام کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ سعودی عرب قطر ترکی نے بیک چینل ڈپلومیسی سے ایران پر حملہ رکوانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹین نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے رابطہ کرکے ثالثی کی پیشکش کی اس سفارت کاری کی وجہ سے ایران پر امریکی حملے کے بادل چھٹ گئے ۔ ایران میں کمر توڑ مہنگائی کے خلاف حکومت مخالف مظاہرے دو ہفتوں تک جاری رہے ۔ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بند ہونے سے شہریوں کو کالز کرنے میں مشکلات پیش ائیں۔ صرر ٹرمپ کے کہنے پر ایلن مسک نے سٹار لنک کے پچاس ہزارانٹر لنک ٹرمینلز کے ذریعے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کی کوشش کی تازہ اطلاعات کے مطابق اب بھی ایران کے کئی شہروں میں انٹرنیٹ بند ہے۔ ایران نے امریکہ کو مزاکرات کی پیشکش کی ساتھ یہ بھی کہا کہ ایران پر امریکی حملے کا سخت جواب دیا جائے گا ۔ امریکہ میں مقیم رضا شاہ پہلوی کے بیٹے نے ایران کے لبرل طبقے کو احتجاج کیلئے اکسایا۔ مہنگائی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں میں اسرائیل کے دہشت گرد ایجنٹس شامل ہو گئے اور لوٹ مار اور جلائو گھیرائو شروع کر دیا ۔ ایران کی سیکورٹی فورسز نے ہنگاموں کے دوران موساد کا ایک ایجنٹ گرفتار کیا جس نے بتایا کہ ہمیں مظاہرین کے سر میں گولی مارنے کا حکم تھا ۔ اسرائیلی ایجنٹوں نے مساجد کو اگ لگائی ایمبولینسز جلا ئیں۔ کوئی ایرانی شہری کتنا بھی حکومت مخالف کیوں نہ ہو وہ مساجد کو اگ نہیں لگا سکتا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو زیادہ سے زیادہ لاشیں چاہتا تھا تاکہ دنیا کو ایرانی حکومت کا ظلم دکھایا جا سکے۔ بین الاقوامی معاشی پابندیوں کی وجہ سیایرانی معیشت انتہائی خراب ہو چکی ہے اور افراط زر 42 فیصد تک پہنچ چکا ہے ۔ اس کمر توڑ مہگائی کو عوام کافی عرصہ برداشت کرتے رہے لیکن تنگ ا کر چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں کے عوام اور تاجر حکومت کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے ۔ ایرانی کرنسی بری طرح گراوٹ کا شکار ہے اور ایک ڈالر 15 ہزار ایرانی ریال تک پہنچ چکا تھا ۔ ایران کے معاشی منیجرز اس بڑھتی ہوئی مہنگائی اور افراط زر کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہے۔ ہلاک ہونے والے مظاہرین کی تعداد 3000کو کراس کر چکی ہے۔ ایرانی سیکورٹی اہلکار بھی کافی تعداد میں ہلاک ہوئے۔ دس ہزار کے قریب مظاہرین گرفتار ہوئے ان پر مقدمے چلا کر سزائیں دی جائیں گی۔ نیتن یاہو اور امریکی سیکرٹری اف اسٹیٹ روبیو کے درمیان ایران پر حملے کے منصوبے پر گفتگو ہوئی ۔ دراصل امریکہ جون میں ایران کے ہاتھوں اسرائیلی شکست کو نہیں بھولا ملک گیر پر تشدد مظاہرے بیرونی طاقتوں کی طرف سے ایران پر مسلط کئے گئے ۔ ترکی میں ایرانی سفارت خانے کے سامنے اکٹھے ہونیوالے مظاہرین کو حکام نے احتجاج سے روکا۔ لندن میں ایرانی سفارتخانے کے سامنے احتجاج کرنیوالے 14افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا 4 زخمی افراد کو ہسپتال بھیج دیا ایک شخص نے ایرانی ایمبیسی کی بالکونی پر چڑ ھ کر ایرانی جھنڈا اتارنے کی کوشش کی ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ایران میں ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا ۔ امریکی جریدہ لکھتا ہے کہ امریکہ مختلف ممالک میں لوگوں کو بغاوت پر اکساتا ہے اور اپنے تذویراتی مفادات کی بنیاد پر پیچھے ہٹ جاتا ہے اس نے ہنگری شام عراق اور ایران میں ایسا ہی کیا جس کی وجہ سے ان ممالک میں بد امنی پھیلی اور کافی زیادہ ہلاکتیں ہوئیں ۔ ٹرمپ نے ایران ہر دبائو بڑھانے کیلئے ایران کے ساتھ تجارت کرنیوالے ممالک پر 25فیصد ٹیرف عاید کر دیا ۔ ٹیرف کے حالیہ اضافے سے ایران کے بڑے کاروباری شراکت دار چین متحدہ عرب امارات ترکی اور انڈیا متاثر ہونگے۔ٹرمپ کی جانب سے بھارتی امپورٹس پر ٹیرف 25 سے 50 فیصد کر دیا اور اب ٹیرف 500 فیصد کرنے کی دھمکی دی ہے۔انڈیا ایران کی چاہ بہار بندرگاہ میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کے باوجود اس منصوبے سے پیچھے ہٹ گیا ہے لیکن مودی حکومت کی روسی تیل کی خریداری جاری ہے ۔ امریکی صدر کی ایران پر حملے کی دھمکی کے جواب میں ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر نے امریکی قیادت کو خبردار کیا تھا کہ ایران پر حملے کی صورت میں خطے میں پھیلے ہوئے امریکی اڈوں اور امریکی شہریوں کو نشانہ بنائیں گے۔ 47سال قبل ایران پر رضا شاہ پہلوی کی حکومت عروج پر تھی ۔ 1964 سے فرانس میں جلا وطنی کی زندگی گزارنے والے آیت اللہ خمینی شاہ ایران کو چیلنج کر رہے تھے وہ ایران میں اسلامی نظام کا نفاذ چاہتے تھے۔ اخر کار رضا شاہ پہلوی کے خلاف پرتشدد مظاہرے گلی محلوں میں پھیل گئے حکومت نے عوامی احتجاج کچلنے کی کوشش کی ۔ مجبور ہو کر شہنشاہ ایران رضا شاہ پہلوی کو اقتدار چھوڑ کر ملک سے فرار ہونا پڑا ۔ آیت اللہ خمینی جلا وطنی ختم کرکے یکم دسمبر 1979 کو ایران پہنچے اور 11دسمبر کو ایران کا اقتدار سنبھال کر سپریم لیڈر بن گئے ۔سخت معاشی پابندیوں کے باوجود ملک کو ایٹمی قوت کے قریب پہنچا دیا۔ 2025کی ایران اسرائیل جنگ میں میزائلوں سے اسرائیل کا بھرپور مقابلہ کیا اور اسے شکست دی۔ مظاہروں میں ہلاک ہونے والو کی فیمیلیز نے بی بی سی پرشین کو بتایا کہ ایرانی حکام مرنے والوں کی لاشیں ورثا کے حوالے کرنے کے پانچ سے سات ہزارڈالر مانگ رہے ہیں ۔ ٹرمپ نے سیکورٹی ٹیم کو کہا کہ ایران پر حملے کا ایسا منصوبہ بنائیں کہ جلد فتح حاصل ہو جنگ ہفتوں اور مہینوں تک نہ چلے لیکن وزارت دفاع کے حکام نے کامیابی کی یقین دہانی نہیں کروا ئی۔ جون 2025 کی ایران اسرائیل جنگ میں امریکہ نے جب ایران کی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنایا تو ایران نے قطر کے امریکی اڈے پر میزائل داغے۔ ایران 85 ملین افراد پر مشتمل ایک خودار قوم ہے اس کے پاس تیل اور گیس کے بہت بڑے ذخائر موجود ہیں ۔تربیت یافتہ بری بحری اور فضائی فوج ہے جس نے اسرائیل کے ساتھ بارہ روزہ جنگ میں اپنا لوہا منوایا ۔ پاسداران اسلام کی بڑی تعداد شہادت کا درجہ حاصل کرنے کیلئے تیار بیٹھی ہے۔ کیا امریکہ اور اسرائیل کے فوجی اتنی بڑی قربانی کیلئے تیار نہ ہوتے اور اگر حملہ ہوتا تو ایران کی سر زمین اسرائیل اور امریکہ کیلئے قبرستان ثابت ہوتی ۔ صدر ٹرمپ کے ایران پر حملہ نہ کرنے کے فیصلے سے یہ خطہ بہت بڑی تباہی سے بچ گیا۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں