بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 29 ذوالحجۃ 1447

ایران میں حملہ ،حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ شہید

Wednesday, 31 July, 2024

حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کو ایران میں شہید کر دیا گیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق حماس سربراہ اسماعیل ہانیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران میں تھے۔حماس نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر ان کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے، انہیں ایران میں ان کی رہائش گاہ پر نشانہ بنایا گیا، حملے میں ان کا محافظ بھی جاں بحق ہو گیا۔اسماعیل ہانیہ حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ تھے، ایرانی پاسداران انقلاب نے بھی ان کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق انہیں یہودی ایجنٹوں نے نشانہ بنایا، ان پر حملے کی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسماعیل ہانیہ پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات جلد سامنے لائی جائیں گی۔اسماعیل ہانیہ 1962 میں غزہ کے شہر کے مغرب میں شطی پناہ گزین کیمپ میں پیدا ہوئے تھے، غزہ جنگ کے دوران اسماعیل ہانیہ کے خاندان کے کافی افراد شہید ہو چکے ہیں۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں