بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 28.3°C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

ایکواڈورمیں تباہ کن زلزلےسے15 افراد ہلاک

Sunday, 19 March, 2023

ایکواڈور میں 6.8 شدت کے زلزلے کے باعث 14 افراد ہلاک جبکہ 400 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ایکواڈور کے جنوبی ساحلی خطے میں آنے والے زلزلے سے متعدد شہروں کی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ایکواڈور کے صوبے El Oro میں زلزلے نےسب سے زیادہ تباہی ہوئی جہاں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ایکواڈور کے پڑوسی ملک پیرو میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 41 میل تھی اور اس کا مرکز Balao کے قریب تھا۔حکام کی جانب سے زلزلے سے متاثرہ حصوں میں ہونے والی تباہی کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔یہ 2016 کے بعد آنے والا سب سے بڑا زلزلہ ہے۔2016 کے زلزلے میں 700 کے قریب افراد ہلاک جبکہ ہزاروں زخمی ہوئے تھے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *