بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 30.8°C
Saturday, 27 June 2026 | پاکستان: 12 محرم 1448

بابر اعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی اور ٹی ٹوئنٹی میں تنزلی

Wednesday, 31 July, 2024

آئی سی سی نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی، بابر اعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی اور ٹی ٹوئنٹی میں تنزلی ہوئی ہے۔انگلینڈ کے جو روٹ نمبر ون ٹیسٹ بیٹر بن گئے، انہوں نے پہلی پوزیشن نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن سے چھینی ہے، جو ایک درجے تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔پاکستان کے بابر اعظم ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل چوتھے نمبر پر ہیں۔اسٹیو اسمتھ، روہت شرما ایک ایک درجہ بہتری کے بعد پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں روی چندرن ایشون کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ جوش ہیزل ووڈ دوسرے اور جسپریت بمرا کی تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ٹیسٹ آل رانڈرز رینکنگ میں رویندرا جڈیجا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *