بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 19 June 2026 | پاکستان: 4 محرم 1448

بانی پی ٹی آئی کو عدالت لانے کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری

Monday, 25 March, 2024

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی کے بانی کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے۔عدالت نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو حکم دیا کہ پی ٹی آئی بانی کو 4 اپریل کو عدالت میں پیش کیا جائے۔پی ٹی آئی بانیان کے وکلا کی جانب سے عدالت میں پروڈکشن کی درخواست دائر کی گئی۔اس سے قبل اسی عدالت نے پی ٹی آئی کے بانی 6 اور بشریٰ بی بی کے خلاف جعلی رسیدیں کیس کی سماعت 4 اپریل تک ملتوی کردی۔سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکلاءایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کے سامنے پیش ہوئے۔عدالتی حکم کے باوجود پی ٹی آئی بانی کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی نہ ہو سکی۔توہین عدالت کے نوٹس پر اڈیالہ جیل حکام نے تحریری جواب اور تکنیکی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی کی ویڈیو لنک کے ذریعے موجودگی سرور ڈاون ہونے کی وجہ سے ممکن نہیں تھی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *