بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 30°C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

بھارت ، کیرالہ میں وبائی انفیکشن ، نیپاہ سے ہلاکت کے بعد الرٹ جاری

Wednesday, 24 July, 2024

بھارتی ریاست کیرالہ میں وبائی انفیکشن نیپاہ سے نوجوان کی موت کے بعد الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ کیرالہ میں 14 سال کے لڑکے کی نیپاہ وائرس سے موت کے بعد الرٹ جاری کیا گیا۔ وائرس سے متاثرہ بچے سے قریبی رابطہ رکھنے والے 246 افراد کو قرنطینہ کر کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں جبکہ 63 کو ہائی رسک کیٹیگری قرار دیا گیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ نیپاہ زونوٹک وائرس سور اور چمگادڑ سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔ نیپاہ انفیکشن سے بچا کی کوئی ویکسین دستیاب نہیں، نہ کوئی علاج ہے۔واضح رہے کہ بھارتی ریاست کیرالا میں 2018 سے نیپاہ وائرس سے درجنوں اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔گزشتہ برس 5 افراد میں نیپاہ وائرس کی تصدیق کے بعد ریاستی حکومت نے اسکول اور دفاتر بند کردیے تھے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *