بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

بھارت جنگ کرتا ہے یا مذاکرات، پاکستان تیار ہے، گورنر خیبر پختونخوا

Monday, 28 April, 2025

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بھارت جنگ کرتا ہے یا مذاکرات پاکستان دونوں کیلئے تیار ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کیلئے استعمال ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت جنگ کرتا ہے یا مذاکرات، پاکستان دونوں کیلئے تیار ہے، ہم اپنے دشمن کو منہ توڑ جواب دینیکی صلاحیت رکھتے ہیں۔گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت امن کے لیے سنجیدہ نہیں، جب صوبے میں امن ہوگا تو معیشت مضبوط ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت امن و امان میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہی ہے، پی ٹی آئی کے وزیر کرپشن میں سر تک ڈوبے ہوئے ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ علی امین کو اسلام آباد سے جو ٹاسک ملتا ہے وہ اچھے بچوں کی طرح پورا کرتے ہیں، خیبر پختونخوا میں پوسٹنگ ٹرانسفر پر منڈی لگی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *