بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Sunday, 14 June 2026 | پاکستان: 29 ذوالحجۃ 1447

بہادر سیکورٹی فورسسز کا بنوں میں کامیاب آپریشن ،سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ پر حملہ کرنیوالے دہشتگرد ہلاک

Tuesday, 20 December, 2022

سیکورٹی فورسسزنے بنوں مین ایک سخت اور کامیاب آپریشن کے بعد اپنی جان پہ کھیل کر سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ کے اندر موجود دہشتگردوں کو ہلاک کردیا بنوں سے آنے والی تفصیلات کے مطابق چند دہشت گردوں نے اتوار کے روز سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ کے اندر گھس کر عملے کو یرغمال بنا لیا تھا جس پر اعلیٰ حکام سے ہدایات ملنے کے بعد دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا جسےسیکورٹی فورسسز کے دلیر جوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر چند گھنٹون کے اندر کامیابی سے مکمل کر لیا اور دہشت گردوں کا صفایا کر کے کمپاونڈ کا کنترول حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے اس وقت سرچ آپریشن کا عمل جاری ہے ذرائع کے مطابق بنوں میں ایمرجنسی نافذ ہے، اسکول اور موبائل فون سروس بھی مکمل طور پر بند ہے جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں