بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 28.6°C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

بیرونی فنانسنگ میں تاخیر پر پاکستان کو دوست ممالک کی مدد درکار ہوگی، آئی ایم ایف

Monday, 22 January, 2024

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاکستان کو درپیش بیرونی فنانسنگ کے بلند خطرات کی نشاندہی کردی اور کہا ہے کہ بیرون فنانسنگ میں تاخیر پر پاکستان کو دوست ممالک کی مدد کی ضرورت ہوگی۔آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان کو اگلے 3 سال میں 71 ارب 88 کروڑ ڈالر کی بیرونی فنانسنگ درکار ہے، بیرونی فنڈنگ میں شارٹ فال یا سست روی کی صورت میں حکومت کو مہنگے مقامی قرضوں پر انحصار کرنا پڑے گا صرف رواں مالی سال 24 ارب 96 کروڑ ڈالر کی بیرونی فنڈنگ درکار ہے۔عالمی مالیاتی ادارے نے کہا ہے کہ 2025ء میں 22 ارب 24 کروڑ ڈالر، 2026ء میں بھی 24 کروڑ 67 لاکھ ڈالر کی ضرورت ہے، پاکستان کے ذمہ قرضوں کا حجم غیر پائیدار اور بیرونی خطرات زیادہ ہیں، چیلنج سے نمٹنے کیلئے عالمی مالیاتی اداروں اور مختلف ممالک سے بھاری فنانسنگ درکار ہوگی۔آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایکسٹرنل فنانسنگ میں شارٹ فال کی صورت میں مہنگے مقامی قرضوں پرحکومتی انحصار بڑھ جائے گا

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *