بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 20.3°C
Tuesday, 10 November 2026 | پاکستان: 1 جمادی الثانی 1448
ترکیہ

ترکیہ میں اسٹیل فیکٹری میں خوفناک دھماکا، 16 افراد جاں بحق

Tuesday, 10 November, 2026

ترکیہ کے مغربی علاقے میں اسٹیل اور لوہا بنانے والی فیکٹری میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں سولہ افراد جان سے گئے جبکہ چودہ زخمی ہوگئے۔صدرطیب اردوان نےکابینہ اجلاس کے بعد ہلاکتوں کی تصدیق کردی،گورنر آفس کے مطابق دھماکا ساحلی صوبے ازمیر کے ضلع علی آغا میں واقع آئرن اینڈ اسٹیل فیکٹری میں ہوا۔

ابتدائی تحقیقات کےمطابق مائع اسٹیل کی تیاری کے دوران چھت پر نصب کرین ٹوٹ کر آرک فرنس میں جا گری، جس کے باعث زور دار دھماکا ہوا،دھماکے کے بعد فیکٹری کے اوپر دھوئیں اور گردوغبار کے بادل چھا گئے،حکام کے مطابق زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *