بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 34.4°C
Tuesday, 28 July 2026 | پاکستان: 14 صفر 1448

تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ ، علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار

Thursday, 3 October, 2024

عدالت نے انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری کو برقرار رکھتے ہوئے ملزم تنویر بٹ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی۔پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید اور دیگر کے خلاف کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔علی امین گنڈا پور، عمر تنویر اور واثق قیوم عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔عدالت نے وزیراعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور اور واثق قیوم کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عمر تنویر بٹ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی۔بعد ازاں اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *