بانی سردار خان نیازی

🌤 Columbus 5.4°C
Sunday, 25 October 2026 | پاکستان: 15 جمادی الاول 1448

جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا مودی جارحیت دہراتا رہے گا: مشعال ملک

Wednesday, 14 May, 2025

کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا مودی جارحیت دہراتا رہے گا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے وزیرِ اعظم کا موقف مایوس کن ہے، وہ ابھی الزام تراشی پر لگے ہوئے ہیں۔مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان اور آزاد کشمیر میں سویلینز کو ٹارگٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ جو بھی ڈائیلاگ ہو اس میں حریت قیادت کی فوری رہائی کا مطالبہ ہونا چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ جنیوا سمیت جہاں کہیں بھی ڈائیلاگ ہو حریت قیادت کو شامل کیا جائے، مذاکرات کا ایک ٹائم فریم ہونا چاہیے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *