بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کیس میں پرویز الہیٰ کی ضمانت منظور

Saturday, 16 September, 2023

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کیس میں ضمانت منظور کرلی۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پرویز الہیٰ کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ جہاں جج نے ریمارس دیے کہ پرویز الہیٰ سے کچھ برآمد نہیں ہوا۔عدالت نے چوہدری پرویز الہیٰ کی جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کیس میں ضمانت منظور کرتے ہوئے بیس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر نے مزید کسی مقدمے میں گرفتاری سے بچنے کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *