بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 26.3°C
Friday, 12 June 2026 | پاکستان: 27 ذوالحجۃ 1447

جڑواں شہروں میں میٹروبس سروس 14 تا 17 اکتوبر معطل رہے گی

Sunday, 13 October, 2024

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے اجلاس کے سلسلے میں جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق جڑواں شہروں میں 14 سے 17 اکتوبر تک سروس معطل رہے گی۔میٹرو بس سروس کی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ میٹرو بس سروس 13 اکتوبر تک معمول کے مطابق چلے گی۔یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہو رہا ہے جس میں مختلف ممالک کے وزرائے اعظم شرکت کریں گے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں