بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 28.4°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

حکومت کا سی این جی سیکٹرکو اپنی گیس خود درآمدکرنےکی اجازت دینےکا فیصلہ

Thursday, 6 January, 2022

وفاقی وزیر توانائی حماداظہر نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کو بتایا ہےکہ سی این جی سیکٹرکو اپنی گیس منگوانے کی اجازت دینے جارہے ہیں۔

حماداظہر نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں بتایا کہ سی این جی سیکٹرکو اپنی گیس درآمدکرنےکی اجازت دینےکی سمری کابینہ کی توانائی کمیٹی میں لے جا رہے ہیں۔

ایم ڈی سوئی ناردرن نے کمیٹی کو بتایا کہ ہمارے گیس نقصانات میں کمی آرہی ہے۔

ایم ڈی سوئی سدرن کا کہنا تھا کہ کراچی میں غیر قانونی عمارتوں میں گیس کنکشن کے مسائل ہیں۔ حماد اظہر نے بتایا کہ کراچی میں ساڑھے7 لاکھ غیر قانونی گیس کنکشن ہیں۔

چیئرمین اوگرا نےکہا کہ غیر قانونی کنکشن سال میں 10ارب مکعب فٹ گیس استعمال کرتے ہیں، ہم یہ معاملہ وزیراعلیٰ سندھ کے نوٹس میں بھی لاچکے ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *