بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Thursday, 12 November 2026 | پاکستان: 3 جمادی الثانی 1448

خیرپور میں کارروائی، 2 ڈاکو ہلاک، 20 سے زائد مسلح افراد گرفتار

Thursday, 12 November, 2026

خیرپور: پیر جو گوٹھ کے علاقے دریا میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 2 ڈاکو ہلاک اور 20 سے زائد مسلح افراد کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی خیرپور سعود مگسی کے مطابق پولیس نے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کیا، پولیس اہلکاروں اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے، جب کہ کارروائی کے دوران 20 سے زائد مسلح افراد کو حراست میں لیا گیا جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

پولیس نے ہلاک اور گرفتار ملزمان کے قبضے سے پانچ کلاشنکوف رائفلیں، دو ٹی ٹی پستول اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا۔

سعود مگسی نے کہا کہ دریا کے علاقے میں پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *