بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29.3°C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

دشمن انتشار اور تقسیم پیدا کر کے ہمیں کمزور کرنا چاہتا ہے: احسن اقبال

Sunday, 6 July, 2025

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ دشمن انتشار اور تقسیم پیدا کر کے ہمیں کمزور کرنا چاہتا ہے۔نارووال میں یومِ عاشور کے مرکزی جلوس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ شہدائے کربلا کی عظیم قربانی ہمیں حق اور سچ پر ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امامِ عالی مقام رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں نے اپنی شہادت سے دنیا میں عظیم مثال قائم کی۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ ہمیں مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہو گا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *