بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 23 October 2026 | پاکستان: 14 جمادی الاول 1448

دیر بالا: مٹی کا تودہ مکان پر گرنے سے ایک ہی خاندان کے 12 افراد جاں بحق

Friday, 30 August, 2024

دیر بالا میں مٹی کا تودہ مکان پر گرنے سے ایک ہی خاندان کے 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دیر بالا میں پاتراک کے علاقے میں مٹی کا تودہ گھر پر آ گرا جس کے نتیجے میں 2 خواتین، ایک مرد اور 9 بچے زندگی کی بازی ہار گئے، جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی فیملی سے ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، نعشوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رات بارش اور اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا رہا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *