پاکستان جرائم

رئوف حسن کو دوروزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کردیاگیا

رئوف حسن کو دوروزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کردیاگیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رف حسن سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔رف حسن و دیگر کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا۔عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما رف حسن کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ کے لیے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)کے حوالے کیا تھا۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت میں مقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سوشل میڈیا اکانٹس کی ڈیوائسز برآمد کرنی ہیں، ڈیوائسز ملیں گی تو مزید تفتیش ہو گی۔واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی سکریٹریٹ میں قائم ڈیجیٹل میڈیا سیل کے مرکزی دفتر پر چھاپا مار کر رف حسن کی گرفتاری کی تصدیق کی تھی۔پولیس کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل میڈیا مرکز انٹرنیشنل ڈس انفارمیشن کا مرکز بنا ہوا تھا، پاکستان مخالف اور ملکی سالمیت کے خلاف پروپیگنڈا بھی چلایا جاتا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے