بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 34.6°C
Tuesday, 14 July 2026 | پاکستان: 29 محرم 1448
راولپنڈی،ماجد ستی قتل کیس میں مرکزی ملزم فرخ کھوکھر کو عمر قید، کمرہ عدالت سے گرفتار

راولپنڈی،ماجد ستی قتل کیس میں مرکزی ملزم فرخ کھوکھر کو عمر قید، کمرہ عدالت سے گرفتار

Tuesday, 14 July, 2026

راولپنڈی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ماجد ستی قتل کیس میں مرکزی ملزم فرخ کھوکھر کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صافی نے فیصلہ سنایا، فرخ کھوکھر کو کمرہ عدالت سے گرفتار ہتھکڑیاں لگا دی گئیں۔
عدالت نے سخت ترین سیکیورٹی حصار میں فرخ کھوکھر کو اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیا، شہر کی مشہور شخصیت تاجی کھوکھر کے بیٹے فرخ کھوکھر کو سزا کے بعد کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔ماجد ستی قتل کیس کا تفصیلی فیصلہ بھی جاری کر دیا گیا۔ مرکزی ملزم فرخ تاجی کھوکھر، ملزم امیر حمزہ اور ملزم حیدر نواز کو عمر قید اور فی 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ تمام ملزمان کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

 

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *