بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 10.6°C
Tuesday, 24 November 2026 | پاکستان: 15 جمادی الثانی 1448

راولپنڈی: بینظیر بھٹو اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آکسیجن کی کمی، نوزائیدہ بچوں کو خطرات

Tuesday, 5 December, 2023

راولپنڈی کے بینظیر بھٹو اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے نوزائیدہ بچوں کو خطرات بڑھ گئے ہیں۔ بینظیر بھٹو اسپتال کا طبی عملہ آکسیجن کی کمی کے باعث پریشان ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتال میں حکومت نے 4 بیڈ دیے ہیں، پانچواں مریض کہاں رکھیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے جو سہولتیں دی ہیں اس میں دو گنا زائد مریض ایڈجسٹ کر رہے ہیں، کسی نئے بچے کو آکسیجن دینی ہے تو دوسرے سے اتار کر دینی پڑتی ہے۔بینظیر بھٹو اسپتال کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ والدین ہم سے لڑنے کے بجائے حکام سے شکایت کریں۔اسپتال ذرائع کے مطابق ہولی فیملی اسپتال کی تعمیرِ نو کے باعث بینظیر بھٹو اسپتال میں رش بڑھ گیا ہے، راولپنڈی اور اسلام آباد کے سرکاری اسپتالوں میں نرسری وارڈ بھر گئے ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *