بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 28.6°C
Wednesday, 16 September 2026 | پاکستان: 5 ر بیع الثانی 1448
رضوان اور امام کے فونز سے ابتدائی تحقیقات میں کوئی قابلِ ذکر چیز سامنے نہیں آئی: ذرائع

رضوان اور امام کے فونز سے ابتدائی تحقیقات میں کوئی قابلِ ذکر چیز سامنے نہیں آئی: ذرائع

Wednesday, 16 September, 2026

قومی کرکٹر محمد رضوان اور امام الحق کے موبائل فونز سے کوئی قابل ذکر چیز سامنے نہیں آئی۔

 

ذرائع کے مطابق محمد رضوان اور امام الحق کو این سی سی آئی اے نے ازخود نوٹس پر طلب کیا گیا تھا، کھلاڑیوں کے موبائل فون فارنزک کے لیے تحویل میں لیے گئے اور موبائل فونز میں پیغامات اور رابطوں کا جائزہ لیا گیا۔

 

ذرائع این سی سی آئی اے کے مطابق ڈریسنگ روم لیکس سے متعلق سوشل میڈیا معلومات بھی تحقیقات کا حصہ ہیں تاہم ابتدائی تحقیقات میں موبائل فونز سے کوئی قابلِ ذکر چیز سامنے نہیں آئی۔

 

ذرائع کے مطابق مزید فارنزک تجزیہ اسلام آباد ہیڈکوارٹرز میں جاری ہے،  فارنزک میں مالی لین دین اور ممکنہ ٹرانزیکشنز کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔

 

این سی سی آئی اے ذرائع کا کہنا ہےکہ مطابق  رپورٹ پی سی بی حکام کو بھجوائی جائے گی، اور بورڈ رپورٹ کی روشنی میں کھلاڑیوں کے بارے میں فیصلہ کرے گا۔

 

ذرائع کے مطابق امام الحق اور رضوان سے پوچھ گچھ کی گئی لیکن باقاعدہ سوالنامہ نہیں دیا گیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *