بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 25.5°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

رمضان المبارک میں مسجد الحرام میں 40 ملین لیٹر آب زم زم تقسیم کیا جائیگا

Thursday, 16 March, 2023

مکہ معظمہ: مسجد الحرام میں رمضان المبارک کے دوران 40 ملین لیٹر آب زم زم تقسیم کیا جائے گا۔سعودی عرب کی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق مسجدا الحرام میں حرمین شریفین انتظامیہ نے زائرین میں آب زم زم کی تقسیم کے لیے 30 ہزار کولرز کا انتظام کیا ہے۔ مسجد الحرام کے داخلی اور خارجہ صحن میں سنگ مرمر کی سبیلوں سے بھی آب زم زم لیا جا سکے گا۔حکام کے مطابق 40 ملین لیٹر آب زم زم کی منظم تقسیم کے لیے ایک ہزار اہلکاروں کے ساتھ روبوٹ ٹیکنالوجی اور80 اسمارٹ اسمارٹ ٹرالیوں کا بھی استعمال کیا جائے گا۔ آب زم زم کی تقسیم کے عمل کی 24 گھنٹے نگرانی کی جائے گی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *