بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 30°C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

رواں سال پہلی بار سورج آج خانہ کعبہ کے عین اوپر سے گزرے گا

Monday, 15 July, 2024

رواں سال پہلی بار سورج آج بروز پیر کو خانہ کعبہ کے عین اوپر سے گزرے گا۔تفصیلات کے مطابق 15جولائی بروز پیر کو سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا، یہ واقعہ رواں سال کا پہلا ہوگا۔سعودی عرب کی نگراں فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق سعودی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 27 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔سورج کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے سے پوری دنیا کے مسلمان قبلے کی سمت کا درست تعین قطب نما کے بغیر بھی کرسکتے ہیں۔ایسی صورت حال میں سورج خانہ کعبہ کے متوازی یعنی ایک ہی خط عمود پر آجاتا ہے جس کی وجہ سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دیتا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *