بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 21.3°C
Monday, 23 November 2026 | پاکستان: 14 جمادی الثانی 1448

روسی سپریم کورٹ نے طالبان کو کالعدم تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا

Thursday, 17 April, 2025

روس کی سپریم کورٹ نے طالبان کو کالعدم تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا۔ ماسکو سے روسی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل کی درخواست پر طالبان پر پابندی معطل کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد طالبان کے روس کی دہشتگرد تنظیموں سے نکلنے کی راہ ہموار ہوگئی۔واضح رہے کہ روس نے 2003 میں افغان طالبان کو باضابطہ طور پر دہشتگرد تنظیم قرار دیا تھا۔روس کی جانب سے عائد پابندی ختم ہونے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید بہتر ہونے اور دو طرفہ تعاون میں اضافے کی توقع ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *