بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 28.8°C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

روس اور چین پائیدار ترقی کے حصول کیلئے کام کر رہے ہیں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن

Wednesday, 18 October, 2023

روس کےصدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس اور چین پائیدار ترقی کے حصول کے لیے کام کر رہے ہیں۔چین میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روس کے صدر نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ کے اہم اقدامات کی 10 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔روسی صدر نے کہا کہ فورم کے ذریعے ملکوں کو آپس میں جوڑنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں، بینادی ڈھانچےکو جدید اور وسیع کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ تجارتی سامان کی محفوظ اور جلد منتقلی کو یقینی بنا رہا ہے، روس رابطوں کے فروغ کے لیے سڑکوں کے ساتھ ریلوے ٹریک وسیع کرنے پر کام کر رہا ہے۔روس کےصدر ولادیمیر پیوٹن نے مزید کہا کہ فورم کے تحت جاری منصوبوں کی کامیابی پر خوشی ہے، چینی صدر اور بیلٹ اینڈ روڈ فورم کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات ہیں۔نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ بھی آج فورم سے خطاب کریں گے، ان کی چینی ہم منصب سے ملاقات ہو گی، پاکستان اور چین کے مابین مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *