بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 26.3°C
Friday, 12 June 2026 | پاکستان: 27 ذوالحجۃ 1447

روس سے پہلا مال بردار ٹرک پاکستان پہنچ گیا

Saturday, 8 July, 2023

اسلام آباد: روس اور پاکستان کے تجارتی تعلقات میں نیا باب رقم ہوگیا۔ پہلا مال بردار ٹرک روس سے پاکستان پہنچ گیا۔وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسد محمود نے پاک روس ٹرانسپورٹیشن معاہدے کے تحت روس سے ٹرک کی آمد کے موقع پر بیان میں کہا کہ روس مصنوعات ایکسپورٹ کرنے والا چوتھا بڑاملک ہے۔ باہمی تجارت میں فروغ سے معاشی اور اقتصادی ترقی میں کئی گنا اضافہ ہوگا۔ پاکستان میوہ جات، ملبوسات ، آلات جراحی اور زرعی اجناس برآمد کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔روس سے تجارت کے لیے نقل وحمل سرحدی اور کسٹم قواعد اور ضوابط پرمٹس اور اجازت ناموں کے ذریعے ہوگی۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں