بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27.6°C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

سابق گورنر سندھ کمال اظفر کی نمازِ جنازہ ادا

Wednesday, 28 May, 2025

سابق گورنر سندھ کمال اظفر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔سابق گورنر سندھ کمال اظفر کی نمازِ جنازہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں قائم مسجد میں ادا کی گئی۔کمال اظفر کی نمازِ جنازہ میں سینیٹر رضا ربانی، وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ، نثار کھوڑو، قائم علی شاہ سمیت سینئر وکلا اور خاندان کے افراد شریک ہوئے۔
سابق گورنر سندھ کمال اظفر کافی عرصے سے بیمار تھے، مرحوم 1995 سے 1997 تک گورنر سندھ رہے تھے۔صدرِ مملکت آصف زرداری، وزیرِ اعلی مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کمال اظفر کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *