اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے سری لنکن ہائی کمشنر نے ملاقات کی ہے۔اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سری لنکا میں قید پاکستانیوں کی رہائی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا اور سری لنکا میں پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے دونوں جانب سے ضروری کارروائی جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔سری لنکن ہائی کمشنر نے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی جس پر وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ان کاشکریہ ادا کیا۔ملاقات کے حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق کئی سال سے سری لنکا میں پھنسے پاکستانی قیدیوں کو 7 روز میں پاکستان واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں قید پاکستانی شہریوں کی واپسی کے لیے اقدامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، سری لنکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ باہمی تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے لیے تیزی سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، انسدادِ منشیات اور بارڈر سیکورٹی کے حوالے سے باہمی تعاون کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے۔سری لنکن ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ سری لنکا پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
پاکستان
جرائم
سری لنکا میں پھنسے پاکستانی قیدیوں کو 7 روز میں پاکستان واپس لانے کافیصلہ
- by Daily Pakistan
- جولائی 19, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 236 Views
- 5 مہینے ago