بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 12.6°C
Monday, 23 November 2026 | پاکستان: 14 جمادی الثانی 1448

سندھ میں بیٹھے متکبر لوگ اہل سندھ پر رحم کھائیں، عظمی بخاری

Wednesday, 11 June, 2025

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ سندھ میں بیٹھے متکبر لوگوں کو اہل سندھ کے حال پر رحم کھانا چاہیے۔سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کے بیان ردعمل میں عظمی بخاری نے کہا کہ سندھ کے لوگ بھی مریم نواز کے طرز حکومت کے دیوانے ہیں، یہی آپ کا اصل مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلی پنجاب منتخب ہوئیں، جن سے کارکردگی میں مقابلہ کریں، جلنے کڑھنے اور بیان بازی کا کوئی فائدہ نہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ تکبر اور غرور سے بھرے وہ لوگ ہیں جو ایک صوبے میں مسلسل اقتدار میں ہیں اور کارکردگی زیرو ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں بیٹھے متکبر لوگوں کو سندھیوں کے حال پر رحم کھانا چاہیے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *