بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 30.6°C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

سیاست میں کوئی دوست دشمن نہیں ہوتا، ہم بات چیت کا کہہ رہے ہیں ، بیرسٹر گوہر

Wednesday, 12 June, 2024

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا مطلب ہے کہ ہم مذاکرات کے لیے جانے کو کہہ رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان سے بات چیت چل رہی ہے، ہمیں امید ہے کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھ ہوں گے۔خیبرپختونخوا ہاس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بجٹ کے حوالے سے آج کے اجلاس میں حکمت عملی بنائیں گے، ہم بات چیت کی طرف جانے کا کہہ رہے ہیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ محمود خان اچکزئی قیادت کرنا چاہتے ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں، مولانا فضل الرحمان سے بات چیت جاری ہے، امید ہے مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھ ہوں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں کوئی دوست اور دشمن نہیں ہوتا، مولانا فضل الرحمان سے مزید ملاقاتیں ہوں گی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *