بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 26°C
Sunday, 25 October 2026 | پاکستان: 15 جمادی الاول 1448

سید علی گیلانی ایک شخص کا نہیں سوچ اور انقلاب کا نام ہے ، مشعال ملک

Sunday, 1 September, 2024

کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی ایک شخص کانہیں بلکہ ایک سوچ اور انقلاب کا نام ہے۔عظیم کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی تیسری برسی کے موقع پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ پاکستانی اور کشمیری قوم کی جانب سے سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں، سید علی گیلانی نے ساری زندگی آزادی کے لیے وقف کر دی۔انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی ایک شخص کا نہیں بلکہ ایک سوچ اور انقلاب کا نام ہے، سید علی گیلانی کا نام تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کے شہیدوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی، لاکھوں لوگوں نے اپنی جانیں قربان کی ہیں، آزادی کی جہدوجہد میں شدت آئے گی،ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *