بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Tuesday, 14 July 2026 | پاکستان: 29 محرم 1448
سی پی این ای وفد کی وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال،اے بی سی نظام میں اصلاحات پر اتفاق

سی پی این ای وفد کی وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال،اے بی سی نظام میں اصلاحات پر اتفاق

Tuesday, 14 July, 2026

اسلام آباد:،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز(سی پی این ای) کے صدر کاظم خان کی قیادت میں وفد کی ملاق ات، اخباری صنعت کو درپیش مسائل، آڈٹ بیورو آف سرکولیشنز (اے بی سی) میں اصلاحات، نیوز ایجنسیوں کے بجٹ، میڈیا ہائوسز کے واجبات اور ڈمی اخبارات سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ،وفاقی وزیر اطلاعات اور سی پی این ای کے عہدیداران کا آڈٹ بیورو آف سرکولیشنز (اے بی سی) کے نظام میں اصلاحات کرنے پر اتفاق ، اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعا ت و نشریات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ حکومت آزاد، ا ذمہ دار اور مضبوط پرنٹ میڈیا پر یقین رکھتی ہے،،اخباری صنعت کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ مشاورت کا عمل جاری رکھا جائے گا۔ اے بی سی کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ، موثر اور شفاف بنانا وقت کی ضرورت ہے، آڈٹ بیورو آف سرکولیشنز میں ضروری اصلاحات، میڈیا ہائوسز کے واجبات کی ادائیگی اور نیوز ایجنسیوں سے متعلق امور کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے گا۔صحافتی اداروں کو درپیش جائز مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ سی پی این ای کے وفد نے نئی پرنسپل انفارمیشن آفیسر رئیسہ عادل کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد د ی ،رئیسہ عادل کی قیادت میں وزارت اطلاعات اور اخباری صنعت کے درمیان باہمی تعاون مزید مضبوط ہوگا، سی پی این ای ،وفد نے سبکدوش ہونے والے پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن کی خدمات کو بھی سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ملاقات میں وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات اشفاق احمد خلیل بھی موجود تھے۔وفد میں صدر کاظم خان کے ساتھ سیکریٹری جنرل غلام نبی چانڈیو، فنانس سیکریٹری عارف بلوچ، سابق صدر ارشاد احمد عارف، سابق سیکریٹری جنرل اعجاز الحق، نائب صدر سندھ قاضی اسد عابد، نائب صدر پنجاب میاں حسن احمد، نائب صدر اسلام آباد شکیل احمد ترابی، نائب صدر کے پی طاہر فاروق، جوائنٹ سیکریٹری اسلام آباد یحییٰ سدوزئی اور رافع نیازی بھی موجود تھے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *