بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

شعبہ صحت میں سب اچھا نہیں، اضلاع سے غلط رپورٹس آ رہیں، گنڈاپور

Tuesday, 4 February, 2025

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں تمام اضلاع سے غلط رپورٹ آ رہی تھی، سب اچھا ہے کی رپورٹس دی جارہی تھی۔پشاورمیں اپنے ایک بیان میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں لائف انشورنش شروع کررہے ہیں، ساٹھ سال والوں کو پانچ لاکھ اور ساٹھ سال سے کم عمر کے لوگوں کیلئے دس لاکھ روپے انشورنس ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس سال زکو میں بھی اضافہ کررہے ہیں، اے ڈی پی کیلئے مختص تمام پیسہ خرچ کر چکے ہیں، صوبے میں صرف جامعات کے 72 ارب روپے کے بقایا جات تھے۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب 146 ارب روپے خسارے پر جارہا ہے،ہمارا صوبہ 156 ارب سرپلس میں ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *