بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 19 June 2026 | پاکستان: 5 محرم 1448

شوبز انڈسٹری میں جھوٹ دکھانے کے پیسے ملتے ہیں ، حرا مانی

Friday, 4 October, 2024

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نیشوبز انڈسٹری کو جھوٹا قرار دے دیا۔حال ہی میں اداکارہ نے ہدایت کار و اداکار جواد بشیر کی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی اور اپنے کیریئر، نجی زندگی اور اہلِ خانہ کے بارے میں بات کی۔انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شوبز میں ہر چیز جھوٹ ہے، پیسوں کی خاطر جھوٹ دکھایا اور پھیلایا جاتا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ یہی ہمارا کام ہے، ہمیں اسی کے پیسے مل رہے ہیں، جب تک ہم چیزوں کو گلیمرائز کر کے ضرورت سے زیادہ بڑھا چڑھا کر نہیں دکھائیں گے تو لوگوں کی توجہ حاصل نہیں ہو گی۔میزیان نے سوال کیا کہ اس جھوٹی دنیا میں آپ کا دم نہیں گھٹتا؟حرا مانی نے جواب دیا کہ میں کیمرے سے پیار کرتی ہوں اور اسی کے لیے صبح اٹھ کر کام پر جاتی ہوں، کیمرے کو بھی مجھ سے پیار ہے، اسی لیے مجھے کامیابی ملی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *