بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27.9°C
Wednesday, 12 August 2026 | پاکستان: 29 صفر 1448

صدر مملکت عارف علوی نے پنجاب اور خیبرپختونخوامیں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا

Tuesday, 21 February, 2023

اسلام آباد: صدر مملکت نے الیکشن ایکٹ 2017ء کی سیکشن 57 اے کے تحت پنجاب اور خیبر پختون خوا میں 9 اپریل کو صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کرانے کا اعلان کردیا اور الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ ہدایت پر عمل کیا جائے۔ ہمارے نمائندے کے مطابق صدر مملکت ڈکٹر عارف علوی نے اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا جو کہ منظر عام پر آگیا۔ صدر نے الیکشن کمیشن کو باضابطہ طور پر انتخابات کی تاریخ سے آگاہ کیا ہے۔صدر مملکت نے خط میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آئینی ایکٹ کی سیکشن 57 دو کے تحت الیکشن کا پروگرام جاری کرے، میں نے آئین کے تحت آئین کے تحفظ اور دفاع کا حلف لیا ہے، چونکہ کسی بھی عدالتی فورم کی جانب سے کوئی حکم امتناع نہیں اس لیے سیکشن 57 ایک کے تحت صدر اختیار کے استعمال میں کوئی رکاوٹ نہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ آئین اور قانون 90 دن سے زائد کی تاخیر کی اجازت نہیں دیتا، آئین کی خلاف ورزی سے بچنے کے لیے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا اپنا آئینی اور قانونی فرض ادا کرنا ضروری سمجھتا ہوں، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنر صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد 90 دن کے اندر الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے کی اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا نہیں کر رہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *