بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 34.1°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

صلاح الدین ایوبی پر بننے والے ڈرامے میں کن پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا؟

Saturday, 1 January, 2022

ایوبی سلطنت کے بانی سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر پاکستان اور ترکی کی پروڈکشن کمپنیز کے اشتراک سے بنائی جانے والی ٹی وی سیریز کے لیے پاکستان سے ابتدائی طور پر 4 اداکاروں کو کاسٹ کرلیا گیا ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کی رپورٹ کے مطابق ڈرامہ سیریل سلطان صلاح الدین ایوبی کی کاسٹ کے لیے لاہور میں 6 ہزار افراد نے آڈیشنز دیے جن میں سے صرف 62 اداکاروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق شارٹ لسٹ افراد میں سے ابھی صرف 4 اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا ہے جن میں معروف اداکارہ عائشہ عمر، اشنا شاہ، اداکار فرحان علی آغا اور عدنان جیلانی شامل ہیں۔ صلاح الدین ایوبی پر بننے والے ڈرامے میں کن پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا؟

پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ کرنے کی تصدیق ڈرامے کے شریک پروڈکشن ہاؤس ’انصاری شاہ فلمز‘ کے سربراہ ڈاکٹر کاشف انصاری نے بی بی سی ایشین کو انٹرویو کے دوران کی۔ یاد رہے کہ ایوبی سلطنت کے بانی سلطان صلاح الدین نے صلیبیوں کو شکست دی تھی اور 1187 میں 9 دہائیوں بعد بیت المقدس کو دوبارہ آزاد کرایا تھا۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں