بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 35.4°C
Tuesday, 07 July 2026 | پاکستان: 22 محرم 1448

طیارے کے بیت الخلا سے نومولود بچہ برآمد، خاتون گرفتار

Tuesday, 4 January, 2022

ماریشس ائیرپورٹ کے عملے نے طیارے کے بیت الخلا کے کوڑے دان میں سے ایک نومولود بچہ برآمد کیا۔ ائیر ماریشس کا طیارہ یکم جنوری کو مڈغاسکر سے سر سیووساگور رامگولام پہنچا تو ائیرپورٹ کے عملے کو دوران کسٹم چیکنگ کےطیارے کے بیت الخلا کے کوڑے دان سے ایک نومود بچہ ملا۔

رپورٹس کے مطابق مڈغاسکر سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ خاتون کو شک کی بنیاد پر گرفتار کرلیا گیا ہے ،جس نے پہلے بر آمد شدہ بچے کی والدہ ہونے سے انکار کیا تھا تاہم طبی معائنے کے بعد اس بات کی تصدیق ہوئی کہ اسی نے بچے کو ابھی جنم دیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نومولو د بچے اور اس کی ماں کو پولیس کی نگرانی میں ائیرپورٹ عملے نے قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں دونوں کی صحت بلکل ٹھیک ہے۔

اطلاعات کے مطابق خاتون جو دو سال کے ورک پرمٹ پر ماریشس پہنچی تھی، اس سے اسپتال سے فارغ ہونے کے بعد پوچھ گچھ کی جائے گی اور نومولود بچےکو چھوڑنے کا الزام عائد کیا جائے گا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *