بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Sunday, 14 June 2026 | پاکستان: 29 ذوالحجۃ 1447

عمران کو گھر جا کر بھی بلانا پڑے تو بلانا چاہیے،معاون خصوصی

Wednesday, 8 February, 2023

وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اگر ملک کی سالمیت اور دفاع کے معاملے پر عمران خان کے گھر جا کر بھی انہیں بلانا پڑے تو بلانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نوبت یہ آگئی ہے کہ انہیں خط لکھنا پڑ رہا ہے تو ضرور لکھیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا مطالبہ غیر آئینی نہیں ہے، مگر وہ یہ مطالبہ اس لیے کررہے ہیں کیوں کہ وہ ملک میں سیاسی بحران پیدا کرنا چاہتے ہیں۔قبل ازیں اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ آئیں بائیں شائیں نہ کریں، کم ٹو دی کورٹ اینڈ فیس دی کورٹ، سیدھی سیدھی بات ہے جواب دیدیں کہ بیٹی آپ کی ہے یا نہیں۔عطا تارڑ نے کہا کہ جب چھاپے پڑنے کا ڈر تھا، یہ گھر کی دیوار پھلانگ کر بھاگ گئے تھے، مشکل وقت میں انہیں دو ہی کام آتے ہیں بھاگنا یا چھپنا۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں