بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 31.5°C
Tuesday, 07 July 2026 | پاکستان: 22 محرم 1448

عمران کی صحت ٹھیک ، بجلی بندش کی بات ناقابل قبول ہے ،مصدق ملک

Tuesday, 29 October, 2024

وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت ٹھیک ، بجلی بندش کی بات ناقابل قبول ہے۔مصدق ملک کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کواس کمرے میں رکھا گیا جہاں احسن اقبال تھے، جوسیل احسن اقبال کے لیے ٹھیک عمران خان کے لیے کیوں ٹھیک نہیں؟انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کوجیل میں ایکسرسائزکی سہولیات نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی نے تونوازشریف کے کمرے سے اے سی اتروایا تھا، نوازشریف، شاہد خاقان عباسی بھی انڈر ٹرائل قیدی تھے۔مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پمزہسپتال کے بورڈ نے بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے، جیل میں بجلی بند والی بات قابل قبول نہیں،انویسٹی گیشن ہونی چاہیے۔وفاقی وزیر پٹرولیم کا مزید کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کے طریقہ کارکے تحت ہی آئینی بینچ بنے گا، جو بھی جج آئینی بینچ میں آئے گا قابل قبول ہوگا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *