بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.9°C
Saturday, 10 October 2026 | پاکستان: 29 ر بیع الثانی 1448

عوام جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں، مریم اورنگزیب

Thursday, 8 May, 2025

سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام سوشل میڈیا پر نامعلوم ذرائع سے آنے والی غیر مصدقہ خبروں کو آگے پھیلانے سے اجتناب کریں۔انہوں نے کہا کہ صرف آئی ایس پی آر، وزارت اطلاعات ، ڈی جی پی آر، ڈپٹی کمشنر کی سرکاری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکانٹس سے معلومات حاصل کی جائیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ درست معلومات کے لئے پی ٹی وی اور دیگر سرکاری ذرائع ابلاغ پر انحصار کیا جائے۔سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پاکستان بھارت کشیدگی کے حوالے سے بے شمار جعلی پوسٹ اور فیک ویڈیوز گشت کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی غلط، بے بنیاد اور جعلی اطلاعات پر یقین نہ کیا جائے اور نہ ہی بلا تصدیق فارورڈ کریں۔آخر میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر لاہورکی جانب سے کسی قسم کا پبلک ایمرجنسی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *