بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27.2°C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

غزہ جنگ بندی، قطری وزیراعظم کی حماس کے وفد سے ملاقات

Sunday, 29 December, 2024

قطر اور مصر کی ثالثی میں غزہ جنگ بندی معاہدے کی کوششیں جاری ہیں، قطری وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے حماس کے وفد سے ملاقات کی۔قطری وزارت خارجہ کے مطابق حماس رہنما خلیل الحیا کی قیادت میں حماس وفد نے قطری وزیراعظم سے ملاقات کی۔ترجمان کے مطابق قطری وزیراعظم اور حماس وفد کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر تبادلہ خیال ہوا۔قبل ازیں حماس نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اسرائیل کی طرف سے عائد کی جانے والی نئی شرائط کے باعث جنگ بندی معاہدے میں تاخیر ہورہی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *