بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 25.4°C
Thursday, 06 August 2026 | پاکستان: 23 صفر 1448

فلم پٹھان کی غیر معمولی کامیابی نے ناکامی کے 4سال بھلا دیئے،شاہ رخ خان

Wednesday, 1 February, 2023

ممبئی:بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ پٹھان کی کامیابی نے ناکامی کے چار سال بھلا دیئے۔شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم”پٹھان“کی غیر معمولی کامیابی پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پٹھان کی غیر معمولی کامیابی نے گزشتہ چار سال کی ناکامیاں بھلا دیں۔آخری فلم کے فلاپ ہونے لوگوں نے کہا کہ اب میری فلمیں نہیں چلیں گی۔شاہ رخ خان کا مزید کہنا تھاکہ اس قسم کی باتوں پر میں نے متبادل کاروبار کرنے کا سوچنا شروع کردیا تھا۔کھانا پکانا سیکھاتا کہ اطالوی ریستوران کھولوں اور اپنے ہاتھوں سے لوگوں کو کھانا بنا کر کھلاؤں۔شاہ رخ خان کی2018میں ریلیز ہوئی فلم”زیرو“باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوئی تھی جس کے چار سال بعد گزشتہ دنوں ریلیز ہونے والی فلم پٹھان بھارتی اور انٹرنیشنل باکس آفسز پر کمائی کے نئے ریکارڈقائم کررہی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *