بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 19 June 2026 | پاکستان: 4 محرم 1448

فواد چوہدری کیخلاف سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی

Wednesday, 25 October, 2023

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس کی سماعت 14 نومبرتک ملتوی کردی۔ہمارے نمائندے کے مطابق فواد چوہدری اپنے وکیل فیصل چوہدری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے تو جج طاہر عباس سِپرا نے فواد چوہدری سے پوچھا کہ کیا حال ہیں چوہدری صاحب؟اس پر فواد چوہدری نے جواب دیا کہ بس نزلہ زکام کھانسی ہے۔جج طاہر عباس سِپرا نے جواب دیا کہ اپنا خیال رکھا کریں چوہدری صاحب، آپ بڑے لوگوں کو عزیز ہیں، سب کو ہی عزیز ہیں۔اس پر فواد چوہدری نے جج کو جواب دیا کہ بس سر کوشش ہے اپنا خیال رکھنے کی، سپریم کورٹ میں فیصلہ آگیا ہے، کیس ختم ہوگیا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ 13 نومبر کو الیکشن کمیشن میں سماعت مقرر ہے، کیس کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کردیں۔بعدازاں عدالت نے فواد چوہدری کے خلاف کیس کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کردی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *