بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 19 June 2026 | پاکستان: 4 محرم 1448

قازقستان کے سابق سیکورٹی چیف کوگرفتارکرلیا گیا

Saturday, 8 January, 2022

الماتے: قازقستان کے سابق سیکورٹی چیف کو غداری کے الزام میں گرفتارکرلیا گیا۔

قازقستان کی خفیہ ایجنسی نے بیان میں کہا کہ خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ کریم میسزیموف کوغداری کے الزام میں گرفتارکرلیا گیا ہے۔ سابق سیکورٹی چیف کو ملک میں جاری پرتشدد ہنگاموں کے بعد برطرف کردیا گیا تھا۔

بیان کے مطابق سابق سیکورٹی چیف کے خلاف غداری کے الزامات کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ قازقستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک گیراحتجاج جاری ہے۔ ہنگاموں اورپولیس کی کارروائیوں میں اب تک درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *