بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 12.6°C
Monday, 23 November 2026 | پاکستان: 14 جمادی الثانی 1448

قلات میں درجہ حرارت صفر ڈگری ہوگیا

Wednesday, 20 November, 2024

قلات میں کم سے کم درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ میں آج کم سے کم درجہ حرارت 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 18 جبکہ تربت اور جیوانی میں 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران مطلع صاف رہنے کا امکان ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ریکارڈ ہوا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *