بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29.3°C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

لاہور میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی ، آج بھی بارش کا امکان

Tuesday, 20 August, 2024

صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ بارش کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق باغوں کے شہر لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر میں ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں آج بھی وقفے وقفے سے بادل برسنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بارشیں برسانے والے نئے سسٹم نے پنجاب میں ڈیرے ڈالنا شروع کر دئیے ہیں، بارشیں برسانے والا نیا نظام مغربی ہواں کے باعث وجود میں آیا ہے، بارشوں کی زیادہ شدت جنوبی پنجاب میں ہوگی۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے پہاڑی علاقوں کے ندی نالوں میں پانی کے بہا میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے تاہم بارشوں کے باوجود دریاں میں خطرناک سیلاب کی کیفیت پیدا ہونے کا امکان نہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *