لاہور: لاہور کے علاقے کاہنہ میں اسکول اکیڈمی کی چھت گرنے سے 14 بچے جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق بچے ٹیوشن کلاس میں جا رہے تھے کہ اچانک کلاس روم کی چھت گر گئی جس سے متعدد طلباء ملبے تلے دب گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملبے تلے 25 سے زائد بچے اور ایک ٹیچر دبے ہوئے ہیں۔ ریسکیو حکام نے تصدیق کی ہے کہ 14 بچے جان کی بازی ہار گئے جب کہ 8 سے 10 زخمی بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر پھنسے طلباء کو نکالنے اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کرنے کے لیے آپریشن کیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گرنے والی چھت ٹی آر سے بنائی گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نقصانات کی مکمل تفصیلات امدادی کارروائیوں کے اختتام کے بعد سامنے آئیں گی۔






تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں