امریکی جریدے بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جے پی مورگن کے سابق بینکر محمد اورنگزیب کی بطور وزیر خزانہ تقرری ایک مثبت فیصلہ ہے۔رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے نئے پروگرام سے قبل محمد اورنگزیب کی تقرری مثبت قدم ہے، سرمایہ کاروں کی پاکستان کے نئے وزیر خزانہ کی تقرری میں دلچسپی تھی۔بلومبرگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ٹیکنوکریٹ کی بطور وزیر خزانہ تقرری سے پاکستان کو ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی اور آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں وزیر خزانہ کا کردار کلیدی ہوگا۔
پاکستان
معیشت و تجارت
محمد اورنگزیب کی وزیر خزانہ تعیناتی مثبت فیصلہ ، بلوم برگ
- by Daily Pakistan
- مارچ 12, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 937 Views
- 9 مہینے ago