بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 23.8°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

ملتان گیس باوزر دھماکہ، تھانہ مظفر آباد کا SHO برطرف

Friday, 31 January, 2025

ملتان میں گزشتہ دنوں گیس باوزر سے ہونے والے دھماکے کی تفتیش کے دوران تھانہ مظفر آباد کے ایس ایچ او کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق ایس ایچ او مظفرآباد بشیر احمد پر الزام ہے کہ وہ غیر قانونی ایل پی جی منتقلی کے اڈوں سے مبینہ طور پر رشوت وصول کرنے میں ملوث ہیں۔عہدے سے ہٹائے جانے والے ایس ایچ او مظفر آباد کے خلاف محکمانہ انکوائری کا بھی آغاز کردیا گیا۔ تھانہ مظفر آباد کی حدود میں پانچ روز قبل گیس باوزر میں ایل پی جی کی غیر قانونی طور پر منتقلی کے دوران دھماکہ ہوا تھا، اس دھماکے میں 10 افراد جاں بحق اور 39 افراد زخمی ہوئے تھے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں